مریم کو بتائیں! پروگرام کے تحت 10 ہزار روپے نقد ملیں گے، طریقہ جانیے

 


پنجاب حکومت نے’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام کی مد میں ایک ارب روپے تک شہریوں کو کیش دینے کی منظوری دیدی۔

اس پروگرام کےلئے اہلیت کےمعیار اور مالیاتی فنڈنگ میں نظرثانی کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ، اس پروگرام کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت شہریوں کو 10 ہزار روپے مالی امداد کی فراہمی کیلئے پروگرام جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :این ڈی ایم اے کا موسمی الرٹ، ملک بھر میں بارش، آندھی، ژالہ باری کا امکان

حکومت کی جانب سے ایک ارب روپے کی مکمل تقسیم تک پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ایجنڈا بذریعہ سرکولیشن منظورکرلیا ہے ۔

اس حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے ، فوری ریلیف کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے، شہری’’ مریم کو بتائیں ‘‘ایپ اور ہیلپ لائن کے ذریعے 10 ہزار روپے تک کیش لے سکیں گے۔

آپ لوگوں نے 10000 کیسے حاصل کرنے ہیں مکمل طریقہ اس ویڈیو میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی